نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
نعت لکھتا ہوں مدینے میں چلا جاتا ہوں
میں محبت کے خزینے میں چلا جاتا ہوں
موج در موج سفر کرتا ہوئے مدحت کا
سبز و شاداب سفینے میں چلا جاتا ہوں
ذکر کرتا ہوں رفعنا کی صدائیں سن کر
ذکر کرتا ہوئے زینے میں چلا جاتا ہوں
ان کی ہر بات کو پڑھتا ہوں بڑے دل کے ساتھ
ان کے مقصد کے مدینے میں چلا جاتا ہوں
میں کہ اک برگ بریدہ کی طرح ہوں لیکن
ان کی نسبت سے نگینے میں چلا جاتا ہوں
رشک آتا ہے مجھے اپنی قلم پر طالب
جب بھی لکھتا ہوں قرینے میں چلا جاتا ہوں
طلحہ عمر طالب
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں