آج کی حدیثِ مبارکہ/الدینُ النّصیحۃ
لدینُ النّصیحۃ
دین سراسر خیر خواہی ہے
حدیثِ مبارکہ کی تشریح
اس حدیثِ مبارکہ میں یہ بتانا مقصود ہے کہ دین افضل ترین عمل ہے علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث تمام دین کا خلاصہ اور نچوڑ ہے کیونکہ نصیحت کے معنی اخلاص کے ہیں اور اخلاص ہی تمام عبادات کی جان ہے۔
بعض علماء نے فرمایا کہ عرف میں نصیحت اس کو کہتے ہیں کہ خلوص و محبت کے ساتھ کسی کو کوئی خیر کی بات بتائے۔تمام قسم کی خیرخواہی اس میں داخل ہے مثلا کوئی سلام کرے تو جواب دے۔ کوئی بیمار ہو جائے تو عیادت کو جائے۔ کسی کو دھوکا نہ دے۔چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا ادب کرے۔ چغل خوری نہ کرے۔ کسی کی غیبت نا سنے اور نا کرے وغیرہ ذالک
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں