حدیثِ مبارکہ||اَلمَجالِسُ بِالْاَ مَانَۃ

 حدیثِ مبارکہ||اَلمَجالِسُ بِالْاَ مَانَۃ




حدیثِ مبارکہ

اَلمَجالِسُ بِالْاَ مَانَۃ

مجالس امانت کے ساتھ وابستہ ہیں

تشریح حدیثِ مبارکہ

مذکورہ حدیث میں مجلس کے آداب میں سے یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ مجلس کی تمام باتیں مصلحت اور اصحابِ مجلس کی اجازت کے بغیر دوسروں سے اس کا بیان نہیں کرنا چاہیے

اس میں سے تین باتوں کو استثنیٰ کیا گیا ہے،

نمبر 1۔کسی کے ناحق قتل کی بات ہو رہی ہو 

نمبر2۔کسی عورت کی عصمت لوٹنے کی بات ہو رہی ہو

نمبر 3 کسی کا مال ناحق لینے کی بات ہو رہی ہو۔ تو ایسی باتوں سے لوگوں کو فوراً آگاہ کردیں تاکہ وہ اپنے آپ کو بچا لیں۔

عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں ایسی بات بھی دوسروں کو بیان کرنی چاہیے جس میں دینی یا قوم کو نقصان پہنچانے کی گفتگو ہو رہی ہو۔


تبصرے